جہانگیر ترین لندن پہنچ گئے، لیگی قیادت سے ملاقات کا امکان

 
0
71

لندن:استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین لندن پہنچ گئے۔استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کے بعد جہانگیر ترین کا یہ لندن کا پہلا دورہ ہے۔ جہانگیر خان ترین اتوار کی شب لندن پہنچے جہاں وہ اپنا میڈیکل چیک اپ کرائیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جہانگیر ترین کا لندن میں ایک ہفتہ قیام متوقع ہے اور ان کی لندن میں ن لیگی قیادت سے ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین لندن کے نواحی علاقے میں اپنے فارم ہاس میں قیام پذیر ہیں۔