پاکستانی امریکن کانگرس کا پاکستان کے خلاف انسانی حقوق پر مبنی افواہوں کی تردید پر امریکی صدر جو بائیڈن کو خط

 
0
76

پاکستانی امریکن کانگرس نے خط میں لکھا کہ:

“پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کی بنیاد ہمیشہ باہمی احترام، جمہوریت اور انسانی وقار کی پاسداری پہ رکھی گئ ہے”

پاکستانی امریکن کانگرس نے مزید لکھا کہ:
“حال ہی میں ہمیں علم ہوا ہے کہ کچھ عناصر نے پاکستان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا ہے جو کہ بالکل بے بنیاد اور ذاتی مفادات پر مرکوز گروہوں کی طرف سے غلط معلومات پر منحصر ہے”

پاکستانی امریکن کانگرس نے صدر بیدن کو 9 مئ کو ہونے والی شرپسندی کا واقعہ بیان کرتے ہوۓ لکھا کہ :
“پاکستان میں 9 مئی کو واقع ہونے والے تکلیف دہ حادثہ کی یاد دلانا چاہیں گے جب سینکڑوں شر پسندوں نے ملک پر حملہ کیا”

” پاکستانی یکجہتی کی علامات کو تباہ اور قومی اداروں کو شدید نقصان پہنچایا گیا “

پاکستانی امریکن کانگرس نے صدر بائیڈن پر یہ بھی واضح کیا کہ :
“9 مئ کی شرپسندی ایک منظم سازش تھی “

” 9 مئ کا سانحہ کوئی اتفاقی عمل نہیں تھا بلکہ پاکستان کو اندررونی طور پر کمزور کرنے کی طویل منصوبہ بندی کا نتیجہ تھا”
(پاکستانی امریکن کانگرس)

خط میں پاکستانی امریکن کانگرس نے امریکی صدر کو 9 مئ کو ہونے والےشرپسند واقعات کی تفصیل میں بیان کیا کہ :
” 9 مئ 2023 کو پاکستانی عوام اور پاک فوج کے درمیان منظم شر انگیزیوں کے ذریعے انتشاد اور فاصلہ بڑھانے کا منصوبہ تھا “

” شرپسند کاروائیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی ایک جمہوری روایات اور اصولوں کے دائرے میں رہ کر کی گئی”
(پاکستانی امریکن کانگرس)

خط میں 6 جنوری 2021 میں ہونے والے واشنگٹن ڈی سی پر ہونے والے حملہ کا حوالہ دیا گیا کہ کیسے ان حملہ آوروں اور شر پسندوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا گیا اور انہیں انتہائی خطرناک قرار دیا گیا تھا

خط میں یہ واضح کیا گیا کہ :
“یہ بات طے ہے کہ کسی بھی معصوم کو بے خطا گرفتار نہیں کیا گیا- لیکن شر پسندی اور دھشتگردی میں ملوث افراد کو سخت قانونی مراحل سے گذر کر کیفرِ کردار تک پہنچنا ہو گا”

خط کے آخر میں پاکستانی امریکن کانگرس نے عہد لیتے ہوۓ لکھا کہ :

“ہم پاکستانی امریکی کانگریس کے ایگزیکٹوز اور BOT ممبرز، یہ عہد کرتے ہیں کہ فیصلہ کرنے والےہر ایک ممبر کے پاس حقائق کو پیش کرنے کے لئے ہم امریکی سینٹ اور ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز کے ساتھ رابطہ کریں گے

” ہم اس بے بنیاد اینٹی پاکستانی تشہیر ی مہم کے خلاف متحرک اور فی الفور طریقے سے کام کریں گے”

“پاکستان کے مفادات کی حفاظت مستحکم طور پر کریں گے اور ہر ممکنہ کوشش کرتے ہوئے پاکستان – امریکی تعلقات کو بہتر اور مضبوط کریں گے”