علیم خان محض اپنے جرائم کی پردہ پوشی کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی پر جھوٹے الزمات لگا رہے ہیں، ترجمان کا ردعمل

 
0
54

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو پر تحریک انصاف کا ردعمل آ گیا ۔

ترجمان پی ٹی آئی نے اپنے ایک بیان میںکہا کہ علیم خان نے نجی چینل کے پروگرام میں چیئرمین تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ کے حوالے سے غیر اخلاقی گفتگو کی،علیم خان محض اپنے جرائم کی پردہ پوشی کیلئے چیئرمین تحریک انصاف پر بے بنیاد اور جھوٹے الزمات لگا رہے ہیں،تحریک انصاف کے ایک منحرف رکن کے منہ سے نکلنے والے الفاظ اس کی سیاسی شکست کی گواہی دے رہے ہیں،ماضی میں چئیرمین عمران خان کی سرپرستی میں کام کرنے والا شخص آج بغض عمران میں مبتلا ہوچکا ہے،علیم خان کی تحریک انصاف سے علیحدگی کی وجہ عمران خان سے کرپشن کی مد میں ناجائز ریلیف کا مطالبہ تھا،علیم خان نے غریب عوام کی زمینوں پر قبضے کے ذریعے غیر قانونی ہاوسنگ اسکیم قائم کی جس سے 10سے 15ہزار لوگ متاثر ہوئے، علیم خان نے نجی ہاوسنگ سکیم کے نام پر 50 ارب روپے کا فراڈ کیا، ان کو یہ دکھ ستا رہا ہے کہ عمران خان نے کرپشن کیس میں ان کو تحفظ کیوں فراہم نہیں کیا،غریب عوام کے اربوں روپے لوٹ کر قبضہ مافیاکا سرغنہ آج پیسے کے زور پر لوگوں کی کردار کشی کررہاہے،علیم خان کی سیاست سے بالکل الگ تھلگ ، ایک مذہبی اور باپردہ خاتون کے بارے میں گفتگو افسوسناک ہے

ضمیر فروشی کی منڈی کے نتیجے میں تخلیق ہونے والی کنگز پارٹی مکمل طور پر فلاپ ہو چکی ہے، حکومتی تنخواہ پر پلنے والا چینل پیشہ ورانہ اصولوں کو یکسر فراموش کر کے مسلسل تحریک انصاف کے خلاف پروپیگنڈہ میں مصروف ہے،مائنس عمران خان فارمولے کے تحت اب ریلو کٹوں کے ذریعے عمران خان کی ذاتیات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،علیم خان سمجھتے تھے کہ ان کے بغیر تحریک انصاف چل نہیں سکتی جو محض ان کی خام خیالی تھی ،بیہودگی اور بے شرمی کے ایجنڈے پر جمع ہونے والا سیاسی کوڑا کرکٹ آج اپنے انجام سے دوچار ہے، لوٹوں کے ذریعے شروع کی جانے والی پروپیگنڈہ مہم ہر قدم پر ناکام ہو گی، تحریک انصاف الحمدللہ عوام میں مزید مقبول اور انتخابی میدان کیلئے پہلے سے بڑھ کر تیار ہے