وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ 15 روز کیلئے ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا جبکہ پیٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے، جس کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اپنے ایک ویڈیو میں پیغام میں کہا ہے کہ اگلے 15 یوم کیلئے پیٹرول کی قیمت میں کسی قسم کا کوئی ردوبدل نہیں کیا جارہا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم سے کم اضافے کی ہدایت پر ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جارہا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اوگرا نے بتایا ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے تین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور پیٹرول کی قیمت میں بھی اضافے کا رجحان ہے۔