نواز شریف کی لاہور آمد سےقبل  پولیس نے مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا        

 
0
262

لاہور 12اگست (ٹی این ایس )  پولیس نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لاہور آمد سے قبل داتا دربار کے باہر سے مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق  پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ریلی کی صورت میں لاہور آمد اور داتا دربار کے باہر خطاب کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ گزشتہ روزپولیس نے داتا دربار کے باہر سے ایک شخص کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تاہم تسلی بخش جوابات نہ ملنے پر اسے مشکوک جانتے ہوئے مزید تحقیقات کے لئے حراست میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔