لاہور (ٹی این ایس) پنجاب میں پہلی بار یوتھ سکلز کا عالمی دن منایا گیا

 
0
122

 پنجاب میں پہلی بار یوتھ سکلز کا عالمی دن منایا گیا جس کا موضوع تھا “ہنر مند استاد، تربیت کار اور نوجوان ایک تبدیلی کے مستقبل کے لیے” انڈسٹریز اینڈ سکلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے  اور ٹیوٹا کے اشتراک سے منایا۔ جس کے مہمان خصو صی سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس حکومت پنجاب احسان احسان بھٹہ تھے اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ایس ڈی اے معظم سپرا، ڈائریکٹر جنرل این اے وی ٹی سی سی محترمہ افشاں، پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی رسول کے وائس چانسلر ڈاکٹر رؤف اعظم، وائس چانسلر پنجاب تیانجن یونیورسٹی ڈاکٹر اختر، ڈائریکٹر جنرل ٹیوٹا عامر عزیز، پی وی ٹی سی کے نمائندوں، ڈسٹرکٹ منیجرز، افسران اور ٹیوٹا اداروں کے پرنسپلزاور اساتذہ بھی موجود تھے۔ سیکرٹری حکومت پنجاب صنعت وتجارت احسان بھٹہ نے اس موقع پر یوتھ بلج، رسمی تعلیم کو فنی تعلیم کے ساتھ ملانے کی پالیسی، صنعتوں میں اساتذہ کی تربیت پر توجہ دینے، 10 ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں سرکاری سکولوں اور کالجوں کے طلباء کے لیے سمر اسکل کیمپس کے نئے اقدامات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 30 اضلاع میں 11,000 سے زائد طلباء جن میں آئی ٹی، انٹرپرینیورز اور ہاسپٹلٹی کے 30 ٹریڈز، 10 جیلوں اور مدرسوں کے طلباء کو ہنر پر مبنی تربیت دی جارہی ہے ۔ انہوں نے حکومت کے ساتھ شرکاء اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مؤثر شہری بننے کے لیے طلبہ کو تکنیکی اور پیشہ ورانہ (ہنر مندی پر مبنی تربیت) فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے ۔ڈائریکٹر جنرل پی ایس ڈی اے نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور دن کی اہمیت کو واضح کیا۔ کنٹری ڈائریکٹر GIZ محمد فیصل نے ماحول دوست TVET پر زور دیا۔آخر میں پرنسپلز، اساتذہ اور ڈسٹرکٹ منیجرز میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ شرکاء اور اسٹیک ہولڈرز نے ایسی شاندار تقریب کے انعقاد اور حوصلہ افزائی کرنے پر محکمہ صنعت و تجارت اور ٹیوٹا کے اس اقدام کو سراہا.