لاہور(ٹی این ایس)بحریہ آچرڈ ہسپتال میں 8 سالہ بچی نور فاطمہ دل کے کامیاب آپریشن کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر ڈسچارج

 
0
226

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہسپتال آمد۔ چیف سیکرٹری۔ انسپکٹر جنرل پولیس اور سیکرٹری صحت بھی ہمراہ تھے

وزیر اعلی محسن نقوی ۔ چیف سیکرٹری۔ آئی جی پولیس نے بچی نور فاطمہ سے ملاقات کی اور بچی کو گھر کے لئے رخصت کیا

وزیر اعلی محسن نقوی اور چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے بچی نور فاطمہ کو تحائف دئیے

انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور بچی نور فاطمہ کا دل بہلاتے رہے

وزیر اعلی محسن نقوی کا بچی نور فاطمہ کی مکمل صحت یابی اور ہسپتال سے ڈسچارج پر خوشی کا اظہار

محسن نقوی نے دل کے کامیاب آپریشن کے بعد صحت یاب ہونے والی بچی نور فاطمہ سے شفقت کا اظہار کیا

بچی کی والدہ نے بہترین علاج معالجے اور دیکھ بھال پر وزیر اعلی محسن نقوی اور ہسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا

واضح رہے کہ بچی کے دل کے 2 والو بند تھے اور ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کے دورے کے دوران وزیر اعلی محسن نقوی نے بچی کو بحریہ آچرڈ ہسپتال شفٹ کرنے کی ہدایت کی تھی ۔ بچی کابحریہ ہسپتال میں مفت آپریشن کیا گیا

اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور بحریہ ہسپتال کے ڈاکٹروں کی محنت سے بچی نور فاطمہ کو نئی زندگی ملی۔ محسن نقوی

بچی کی خوبصورت مسکراہٹ میں زندگی مسکرا رہی ہے۔ محسن نقوی

وزیر اعلی محسن نقوی نے بحریہ آچرڈ ہسپتال کی انتظامیہ اور ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا