راولپنڈی(ٹی این ایس) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی آسٹریلوی سول وملٹری قیادت سے ملاقاتیں

 
0
216

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی آسٹریلوی سول وملٹری قیادت سے ملاقاتیں، دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد 24 جولائی سے 28 جولائی تک آسٹریلیا کے دورے پر ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے آسٹریلوی سول وملٹری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کا دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید برآں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے رائل ملٹری کالج کا دورہ کیا، جنرل ساحر شمشاد نے آسٹریلین ڈیفنس کالج کے شرکا سے خطاب بھی کیا