خیبر پختونخوا- باجوڑ (ٹی این ایس)گلاب جامن گرفتار

 
0
210

سوشل میڈیا پر غیر ملکی خاتون کی فیک خبر چلانے پر محمد گلاب خان ولد گل حبیب جان سکنہ تلے سالارزئی ضلع باجوڑ کے خلاف پولیس نے FIR درج کرکے گرفتار کرلیا ۔
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں غیر ملکی خواتین کی آمد اور ان کی شادیاں کرنے کی خبریں زوروں پر ہے،

 گزشتہ روز تحصیل سالارزئی کے علاقے تلی کے رہائشی مسمی محمد گلاب نے اپنے دوست کے بارے میں مذاق کے طور پر پوسٹ کیا تھا کہ ایک برطانوی دوشیزہ Ela اپنے محبوب سے ملنے کیلئے تلی سلارزئی پہنچ چکی ہے۔جس کے بعد پولیس غیر ملکی دوشیزہ کو سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے ان کے گھر پہنچی تو معلوم ہوا کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ جس کے بعد محمد گلاب ولد گل حبیب جان کے خلاف FIRدرج کرکے اس کو فوری طور پر گرفتار کرلیا ۔
رد عمل کے طور پر علاقے کے عوام نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس پہلے باوثوق ذرائع اور اپنے بالا افسران سے ہدایات لیکر کاروائی کریں۔اس کے علاؤہ علاقے کے مشران سے بھی تصدیق کریں تاکہ مستقبل میں اہل علاقہ کیلئے مسائل کھڑے نہ ہوں۔مزید یہ کہ آج کل سوشل میڈیا پر اس طرح کے طنز ومزاح کے خبریں چلنا روز کے معمول بن چکے ہیں۔