اسلام آباد (ٹی این ایس)توشہ خانہ کیس قابلِ سماعت قرار دینے کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری

 
0
164

اسلام آباد ہائیکورٹ نےتوشہ خانہ کیس قابلِ سماعت قرار دینے کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر27 جولائی کی سماعت کا حکمنامہ جاری کردیا گیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامرفاروق نےتحریری حکمنامہ جاری کیا۔

عدالت نے اپنے حکمنامے میں کہا کہ رجسٹرارآفس تمام درخواستیں یکجا کرکے سماعت کیلئے مقرر کرے،وکیل نے جج کومتعصب قراردے کر کیس منتقل کرنے کی استدعا کی۔ ٹرائل کورٹ کےجج سے منسوب فیس بُک پوسٹیں عدالت کو دکھائی گئیں، بتایا گیا کہ ٹرائل کورٹ جج نے فیس بُک پوسٹس تسلیم کرنے سے انکارکیا،رجسٹرار آفس فیس بک پوسٹوں کا معاملہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو بھیجے۔

عدالتی حکمنامے میں کہا گیا کہ ایف آئی اے تحقیق کرکےآئندہ تاریخ سماعت سے قبل اپنی رپورٹ جمع کرائے، الیکشن کمیشن بھی اس معاملے پرآئندہ سماعت پر معاونت کرے،وکیل کے مطابق کارروائی آگےبڑھانے سے پہلے دائرہ اختیارکا فیصلہ ہونا چاہئے، طےشدہ قانون ہے دائرہ اختیارطےکئےبغیر کارروائی نہیں چل سکتی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق کیس کے دائرہ اختیار سے متعلق یہ عدالتی کارروائی کا دوسرا راؤنڈ ہے، کیس قابلِ سماعت قراردینے کے خلاف اپیل پہلےمنظورکرچکی،ہائیکورٹ نے اپیل منظورکرکے ٹرائل کورٹ کودرخواست پر دوبارہ فیصلے کا حکم دیا،ٹرائل کورٹ نےچیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست دوبارہ مسترد کر دی تھی