چارسدہ (ٹی این ایس)چارسدہ ڈی ایس پی شبقدر نور الامین خان نے سرکل شبقدر میں شہداء کے مزاروں پر سلامی پیش کی اور پھول نچھاور کئے

 
0
167

یوم شہدائے پولیس 4 اگست کے سلسلہ میں ڈی ایس پی شبقدر نور الامین خان نے سرکل شبقدر میں شہداء کے مزاروں پر حاضری دی۔

 ڈی ایس پی شبقدر نور الامین خان پولیس دستے کے ہمراہ شہید ڈی ایس پی علامہ اقبال، انسپکٹر اجمیر شاہ، انسپکٹر عشرت خان، شہید کانسٹبلان قدر گل، مزمل اور ضیاء الرحمن کے قبر پر سلامی پیش کی، پھول نچھاور کئے جبکہ شہداء کے ایصال و ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

ڈی ایس پی شبقدر نور الامین خان نے شہداء کے لواحقین سے ملاقات بھی کی جبکہ شہداء کے ایصال و ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔