ہری پور(ٹی این ایس)ٹراما سنٹر ہری پور کی چند روز قبل خراب ہونے والی ایکسرے مشین چائینز انجینیرز اور ہسپتال کے ٹیکنکل سٹاف کی جانب سے 3 دن کی انتھک محنت کے بعد ٹھیک کر دی گئی

 
0
119

ہری پور (ٹی این ایس)ٹراما سنٹر ہری پور کی چند روز قبل خراب ہونے والی ایکسرے مشین چائینز انجینیرز اور ہسپتال کے ٹیکنکل سٹاف کی جانب سے 3 دن کی انتھک محنت کے بعد ٹھیک کر دی گئی *

ٹراماسنٹر کی ایکسرے مشین نے دوبارہ کام شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے ٹراما سنٹر ہری پور کی ایکسرے مشین جل گئی تھی جسکے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا

ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ہری پور ڈاکٹر محسن رضا ترابی نے عوامی شکایت اور تکلیف کو دیکھتے ہوئے چیف انجئینر الیکٹرک میڈیکل ابو تراب کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جسمیں ولید خان آئی ٹی آفیسر،اور محمد ایاز آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ شامل تھے۔ جنھوں نےمشین بنانے والی چائینیز کمپنی کے انجئینرز سے مسلسل 3 دن تک ٹیلی فونک آن لائن وڈیو کال پر رابطہ میں رہ کر مشین کا فالٹ دور کر کے مشین کو دوبارہ ورکنگ حالت میں لے آئے،جس سے مشین نے دوبارہ کام۔شروع کردیا، اب ٹراما سنٹر میں آنے والے تمام مریضوں کو مینول ایکسرے کی سہولت میسر ہے، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہری پور ڈاکٹر محسن رضا نے ابو تراب کی سربراہی میں بنائی گئی انجینئرنگ ٹیم کو بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کیا،