چین (ٹی این ایس ) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شدید بارشوں نے نظامِ زندگی درہم برہم

 
0
236

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شدید بارشوں نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق بیجنگ میں بارشوں کے سبب پیش آنے والے مختلف حادثات میں لگ بھگ 11 افراد ہلاک اور 27 لاپتا ہیں۔ شمالی چین میں جمعے سے طوفان ڈسکوری کے سبب شدید بارشیں ہو رہی ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ چین میں ہونے والی موسلا دھار بارشیں جولائی 2012 سے بھی بدتر سیلاب کا باعث بن سکتی ہیں جس میں مقامی میڈیا کے مطابق 79 افراد ہلاک ہوئے تھے۔