لاہور (ٹی این ایس ) : جج صفدر سلیم شاہد کو سلام، آج ان کا عدالت میں آخری دن تھا، وہ ریٹائر ہو گئے. جاتے جاتے انہوں نے 9 مئی کیس کو اڑا کہ رکھ دیا ہے

 
0
202

لاہور ہائیکورٹ پنڈی بنچ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے 10 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا.
9 مئی کو جی ایچ کیو حملے میں نہ کوئی زخمی ہوا، نہ کوئی آرمی آفیسر مدعی بنا۔ جی ایچ کیو کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی قبضے میں نہیں لیا گیا، شناخت پریڈ کے دوران فوج کے کسی ملازم کو شامل نہیں کیا گیا نہ کوئی گواہ ہے، جی ایچ کیو مقدمے میں کسی خاتون کو نامزد نہیں کیا گیا۔ موقع پر موجود پولیس افسران نے مظاہرین کو جی ایچ کیو کے اندر جانے سے بھی نہیں روکا. بادی النظر میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 7 کا اطلاق نہیں پایا جاتا، ملزمان کے خلاف مقدمہ مزید تحقیقات کا محتاج نہیں اور ملزمان کو جیل میں رکھنے کا بھی کوئی جواز نہیں، عدالت