اسلام آباد(ٹی این ایس) پاکستان اور چین کے درمیان ہتھیاروں کے کنٹرول ,عدم پھیلاؤ پر مشاورت کا آٹھواں دور کا انعقاد

 
0
122

.
پاکستان چین دو طرفہ مشاورت کا آٹھواں دور 29 سے 30 اگست 2023 کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔ چین کی وزارت خارجہ کے شعبہ آرمز کنٹرول کے ڈائریکٹر جنرل شیاؤبو نے اپنے اپنے وفود کی قیادت کی۔

بات چیت سے پہلے ایڈیشنل سیکرٹری نے جمہوریہ چین کے نائب وزیر خارجہ مسٹر سن ویڈونگ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران فریقین نے پاک چین تعلقات، بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

مشاورت کے دوران، دونوں فریقوں نے علاقائی اور عالمی سلامتی کی صورتحال سمیت ہتھیاروں کے کنٹرول، تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاؤ سے متعلق موضوعات کے وسیع میدان پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان کے وفد نے بیجنگ میں چین کی آرم کنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن (سی اے سی ڈی اے) اور چینی انسٹی ٹیوٹ آف کنٹیمپریری انٹرنیشنل ریلیشنز (سی آئی سی آر) سمیت اہم تھنک ٹینکس کا بھی دورہ کیا۔ دوروں کے دوران دونوں ممالک کے تھنک ٹینکس اور تحقیقی اداروں کے درمیان اسٹریٹجک رابطے کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں فریقین نے باہمی اتفاق کی تاریخ پر اگلے سال نویں دور کے انعقاد پر اتفاق کیا۔