70 ویں جشن آزادی کی مناسبت سے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں آزادی پریڈ کا انعقاد

 
0
754

کوئٹہ اگست14(ٹی این ایس) میں پاکستان کی 70ویں جشن آزادی کی مناسبت سے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں آزادی پریڈ کا انعقاد جوانوں کے بلند حوصلے اور ملی نغموں نے شرکا کا خون گرما دیا شہدائے پشین سٹاپ کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا جائیگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں 70 ویں جشن آزادی کی مناسبت سے آزادی پریڈ کا انعقاد ہوا جس میں گورنرمحمد خان اچکزئی ،وزیر    اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے پرچم کشائی کی اورپاک فوج کے چاک و چوبند دستوںنے قومی پرچم کو سلامی پیش کی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی تھے جبکہ صوبائی وزرا، ارکان اسمبلی، اعلیٰ سول و فوجی افسران سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا تقریب میں ملک کے نامور گلوگاروں نے ملی نغمے پیش کیے۔

جبکہ چینی فنکاروں نے پاکستان کی جشن آزادی کے موقع پر خصوصی طور پر آزادی پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا کہ بلوچستان میں آج حالات ماضی کی نسبت یکسر مختلف ہیں جشن آزادی پورے شایان شان طریقے سے منایا جاتاہیں اور بلوچستان کا کوئی حصہ ایسا نہیں ہے جہاں پاکستان زندہ باد کے نعرے نہ گونج رہے ہوں تقریب کے اختتا م پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔