آرمی چیف کادورہ کوئٹہ، زخمیوں کی عیادت اورشہیدجوانوں کی نمازجنازہ میں شرکت کی

 
0
502
Pak Army capable to defeat all threats: COAS

کوئٹہ اگست13(ٹی این ایس) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا،آرمی چیف نے کوئٹہ دھماکے میں شہید جوانوں کی نمازجنازہ میں شرکت کی اور انہیں سی ایم ایچ کوئٹہ میں زخمیوں کی عیادت بھی کی۔آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج کے سپہ سالارجنرل قمرجاوید باجوہ کوسدرن کمانڈرہیڈ کوارٹرز کوئٹہ میں گزشتہ روز دھماکے سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔اس  موقع پر آرمی چیف نے کہاکہ شہداء نے پرامن اور مستحکم پاکستان کیلئے قربانیاں دیں۔

پاکستانی قوم شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں یوم آزادی بھرپوراندازمیں منائے اور شہداء کوخراج عقیدت بھی پیش کرے۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ امن کے حصول تک جاری رہے گی۔دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ریاستی ادارو ں کومئوثرتعاون کرناہوگا،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اداروں کے اقدامات پرمتحد ہوکرعمل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردکچھ بھی کرلیں قوم کاعزم متزلزل نہیں ہوگا،کوئٹہ حملہ جشن آزادی کی خوشیوں کوماندکرنے کی سازش ہے۔جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہاکہ قوم متحد ہوکردہشتگردوں کی کوششوں کاناکام بنادے گی۔ واضح رہے وزیرداخلہ احسن اقبال،گورنربلوچستان،وزیراعلیٰ بلوچستان اور کورکمانڈرکوئٹہ سمیت دیگراعلیٰ حکام نے نمازجنازہ میں شرکت کی۔گزشتہ روز کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعے میں 8فوجی اہلکاروں سمیت 15شہید جبکہ 28زخمی ہوگئے تھے۔