وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارش نے موسم خوشگوار بنادیا

 
0
22366

اسلام آباد (13 اگست 2017) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارش نے موسم خوشگوار بنادیا۔ گہرے بادلوں کے ساتھ صوبائی دارالحکومت پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ سمیت خیبرپختونخوا کے مخلتف شہروں میں بھی بارش ہوئی۔
پشاور شہر اور اس کے مضافات میں موسم نے بھر پورانگڑائی لے لی اور چند روز کی شدید گرمی اور حبس کے بعد موسلا دھار بارش کا آغاز ہوگیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں آج صبح سے دھوپ اور گرمی نے شہریوں کو بد حال کیا ہوا تھا تاہم دوپہر کے وقت آسمان پر گہرے بادل چھاگئے اور اس کے ساتھ ہی موسلا دھار بارش شروع ہوگئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا اور لوگوں نے سکھ کا سانس لے لیا۔
پشاور میں بھی چند روز کی شدید گرمی اور حبس کے بعد موسلا دھار بارش سے شہریوں کے چہرے کھلکھلا اُٹھے تاہم بارش کے بعد بجلی کی آنکھ مچولی بھی شروع ہوگئی اور شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے