اسلام آباد(ٹی این ایس) اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں کاروائیاں جاری۔

 
0
45

7 کاروائیوں کے دوران 98 کلوگرام منشیات برآمد، 6 ملزمان گرفتار۔

موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی کے خُفیہ خانوں سے 18 کلوگرام چرس برآمد۔

دورانِ کاروائی پشاور کا رہائشی مُلزم گرفتار۔

کراچی میں واقع کوریئر آفس میں کینیڈا سے بھیجے گئے پارسل سے 600 گرام ویڈ برآمد۔

پارسل موصول کرنے والے کراچی کے رہائشی دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پتوکی ٹول پلازہ ملتان کے قریب گاڑی سے 8 کلو 400 گرام افیون اور 27 کلو 600 گرام چرس برآمد۔

دورانِ کاروائی قصور کے رہائشی دو ملزمان گرفتار۔

پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 60 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد۔

مردان کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر ER-851 کے ذریعے جدہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔

پنجگور کے قریب غیر آباد علاقے میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 25 کلوگرام چرس برآمد۔

 

خیبر کے علاقے زخہ خیل میں 2 کاروائیوں کے دوران چھپائی گئی مجموعی طور پر 18 کلو چرس برآمد۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان اے این ایف