پنجاب(ٹی این ایس) میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین میں سفر کرنیوالوں کیلئے بڑی خوشخبری

 
0
157

پنجاب کابینہ نے میٹرو، اورنج لائن ٹرین میں بزرگوں معذور افراد اور طلبا و طالبات کو فری سہولت دینے کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت کابینہ کا ملتان میں اجلاس ہوا، جس میں ورکرز کی کم از کم اجرت 32 ہزار روپے کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کا بینہ کے فیصلے کے بعد وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے فوری نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔