راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری

 
0
98

،شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے، مارک کردہ درخواستوں پر دئیے گئے احکامات پر قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،ایس پی صدر نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکا کہنا تھا کہ مارک کردہ درخواستوں پر قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کی جائے، تھانہ میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔