لاہور (ٹی این ایس) پنجاب پولیس کے 134 سب انسپکٹرز کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی

 
0
58

پنجاب پولیس کی محکمانہ پرموشن کمیٹی نے صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات گریڈ 14 کے 134 سب انسپکٹرز کو گریڈ 16 میں انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔جن میں لاہور ڈسٹرکٹ کے 7 سب انسپکٹر شامل ہیں۔اس سلسلے میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان چودھری کی زیرصدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس لاہور میں منعقد ہوا۔پرموشن بورڈ میں500 سب انسپکٹرز کے نام ترقی کےلئے زیرغور آئے۔اے سی آرز،دیگر کوائف مکمل ہونے پر 134 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ایڈیشنل آئی جی سلطان چودھری نے افسران کی ترقیوں کانوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ترقی پانے والوں میں محمد عاشق، سیف اللہ،فوزیہ ابراہیم، محمد رزاق، فضل حسین، ذوالفقار علی، اعظم علی و دیگر افسران شامل ہیں۔