راولپنڈی(ٹی این ایس) نصیر آباد کے علاقہ میں رات گئے دو موٹر سائیکل سوار ڈاکؤوں کی پولیس پر فائرنگ

 
0
127

 فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ برآمد، گینگ کے دو دیگر ملزمان مستقیم اور اجمل بھی قبل ازیں گرفتار ہوچکے ہیں جو موٹر سائیکل سنچینگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں،ملزمان سے چھینے گئے 05 موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا،گرفتار ڈاکو کی شناخت سلیمان عرف بلا کے نام سے ہوئی ہے، ملزم سلمان عرف بلا، بلا گینگ کا سرغنہ ہے،ایس ایچ او نصیر آباد ندیم ظفر نے بتایا کہ گینگ کے دو دیگر ملزمان مستقیم اور اجمل بھی قبل ازیں گرفتار ہوچکے ہیں جو موٹر سائیکل سنچینگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں،ملزمان سے چھینے گئے 05 موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا، ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوایا جائے گا،ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ موٹر سائیکل چھین کر سپیئر پارٹس فروخت کرتے ہیں،ملزمان کی فائرنگ کے باوجود دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے ڈاکو کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی او کینٹ اور ایس ایچ او نصیر آباد سمیت پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کے جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔