راولپنڈی(ٹی این ایس) واہ کینٹ پولیس کی کاروائی، لڈو پر جواء کھیلنے والے 11 قمار باز گرفتار

 
0
198

واہ کینٹ پولیس کی کاروائی، لڈو پر جواء کھیلنے والے 11 قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم 20ہزار690 روپے، 10 موبائل فون، موٹر سائیکل اوردیگر سامان برآمد۔تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے لڈو پر جواء کھیلنے والے 11قمار بازوں کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں عاصم، ممریز، عبدالاکرام، عبدالرحیم، توفیق، ریاست، خلیل، جہانزیب، امیر سلطان، عامر اور عارف شامل ہیں، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 20ہزار690 روپے، 10 موبائل فون، موٹر سائیکل اوردیگر سامان برآمد ہوا، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان نے ایس ایچ او واہ کینٹ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ قمار بازی دیگرمعاشرتی برائیوں کی جڑ ہے ایسے جرائم میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،قمار بازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔