اسلام آباد(ٹی این ایس) اے ین ایف کی ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 3 کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار۔

 
0
88

کاروائیوں کے دوران 56 کلوگرام منشیات اور بھاری مقدار میں ممنوعہ کیمیکل برآمد۔

اے این ایف نے لگژری گاڑیوں کے زریعے منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا دی۔

موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ٹیوٹا لینڈ کروزر سے 30 کلوگرام ہیروئن برآمد۔

دوران کارروائی گاڑی سے 5 عدد 30 بور پستول بمعہ میگزین بھی برآمد۔

گاڑی میں سوار خیبر اور پشاور کے رہائشی 2 ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔

قمر دین پارک لاہور کے قریب گاڑی سے 14 کلو 400 گرام چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔

گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر خاتون سمیت ایک اور ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

موٹرسائیکل سوار ملزمان کے قبضے سے مزید 9 کلو 600 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

کوئٹہ میں واقع یارو ریلوے ٹریک کے قریب گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران افغان باشندہ گرفتار۔

گھر سے 2 کلو آئس، 190 لٹر ہائیڈرو کلورک ایسڈ اور مختلف اقسام کا ممنوعہ پاؤڈر برآمد۔

مذکورہ گھر منشیات ذخیرہ کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا تھا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔