ساہیوال (ٹی این ایس)جنوری میں خیبرپختونخوا میں انتخابات ہونا مشکل ہوں گے، فضل الرحمان

 
0
53

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عام انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا آئینی اختیار ہے، ہماری جماعت انتخابات کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

ساہیوال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج ملک جن مسائل میں پھنسا ہوا ہے اس کی ذمہ داری عمران خان پر عائد ہوتی ہے جس نے اپنے اقدامات سے ملک کو مسائل کے گرداب میں دھکیلا۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ہم نے 2018 کے انتخابات کو تسلیم ہی نہیں کیا تھا اور پھر ساڑھے 3 سال تک تحریک چلائی۔ ہم عمران خان کو تحریک کے ذریعے ہی گرانا چاہتے تھے مگر کچھ دوست تحریک عدم اعتماد کی طرف چلے گئے اور اس وقت ہم اتحاد نہیں توڑنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نااہل تھا اور ہے، اب جب عدالتیں بھی نااہل قرار دیں گی تو پکی مہر لگ جائے گی، اگر کسی کا یہ خیال ہے کہ دھاندلی کی پیدوار یہ شخص واپس اقتدار میں آئے گا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ہم اپنے نظریاتی ہدف پر آج بھی قائم ہیں اور عمران خان کو نااہل سمجھتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی وطن واپسی اچھی بات ہے، پوری قوم کو انہیں خوش آمدید کہنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ہم سب کو معیشت کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے کیوں کہ معیشت کی ترقی کے ساتھ ہی ملک کا وجود قائم ہے۔مولانا فضل الرحمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نگراں حکومت کے فلسفے کو آج تک نہیں سمجھ سکا، ماضی میں ایوب خان اور ذوالفقار علی بھٹو کے اقتدار میں ہوتے ہوئے بھی انتخابات ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ نگراں حکومت جب بنتی ہے تو پھر اس کے اوپر بھی کوئی اور نگراں حکومت کر رہا ہوتا ہے