اسلام آباد (ٹی این ایس)کروڑوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد،درجنوں ملزمان گرفتار

 
0
48

ملک بھر میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کا حوالہ ہنڈی اور کرنسی اسمگلرز کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری ہے۔

حکام کے مطابق ایف آئی اے نے 6 ہفتوں کے دوران 172 چھاپہ مار کارروائیوں میں سوا دو سو سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے 67 کروڑ 16 لاکھ روپے مالیت کی ملکی و غیرملکی کرنسی برآمد کرلیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملک گیر چھاپوں کے دوران متعدد عمارتوں اوردکانوں کو سیل کیا گیا، چھاپوں کے دوران دو سو انتالیس ملزمان گرفتار کئے گئے،ایک سو ستر مقدمات درج ہوئے جبکہ چھبیس انکوائری پر تفتیش مکمل کی گئی۔

خیبرپختونخوا زون سے 101، لاہور زون 15، گجرانوالہ زون 24، فیصل آباد زون اکیس اور ملتان زون نے انیس ملزمان کو گرفتار کیا۔ اسلام آباد زون گیارہ،کراچی زون بائیس،حیدرآباد اور بلوچستان زون نے تیرہ تیرہ ملزمان کو گرفتار کیا۔ کارروائیوں کے دوران ملزمان سے متعدد رسیدیں اور موبائل فونز بھی برآمد ہوئے،گرفتار کئے گئے ملزمان بغیر لائسنس کرنسی کی ایکس چینج میں ملوث تھے