ٹانک(ٹی این ایس) سیکورٹی فورسز، انٹیلیجنس اداروں اور ٹانک پولیس کا مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن

 
0
170

ٹانک

سیکورٹی فورسز، انٹیلیجنس اداروں اور ٹانک پولیس کا مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن
دہشتگرد کمانڈر اسلام الدین عرف لالا اور کمانڈر اسرار کے دس دہشتگرد ہلاک
4 کلاشنکوف، 1 ایل ایم جی، 1 آر پی جی سیون، 5 آئی ای ڈیز، 2 پستول اور دیگر گولہ و بارود برآمد*_

تفصیلات کے مطابق آج سیکورٹی فورسز، انٹیلی جنس اداروں اور ٹانک پولیس نے اعظم آباد کے پہاڑوں میں دہشتگرد کمانڈر اسلام الدین اور کمانڈر اسرار کے دہشتگردوں کی خفیہ ٹھکانوں میں موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر اعظم آباد کے پہاڑوں میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن سرانجام دیا جس کے دوران دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانہ میں کمانڈر اسلام الدین عرف لالا اور کمانڈر اسرار گروپ کے دس دہشتگردوں کو ہلاک کیاگیا اور ان سے چار عدد کلاشنکوف، ایک عدد ایل ایم جی، ایک عدد آر پی جی سیون، پانچ آئی ای ڈیز، دو عدد پستول اور دیگر گولہ و بارود برآمد کئےگئے۔