نوازشریف کیخلاف توہین اور تضحیک کے الفاظ استعمال کیے گئے۔ یہ عدالت کیلئے باعث فخر نہیں،ججز کابغض، عناد ،غصہ اور اشتعال افسوس ناک مثال ہے،رد عمل مسلم لیگ(ن)

 
0
448

اسلام آباد نومبر 8(ٹی این ایس):پاکستان مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر ردعمل جاری کر دیا ہے،عدلیہ جیسے مقدس ادارے کیلئے نوازشریف کی جدو جہد تاریخ کاحصہ ہے،نوازشریف کیخلاف توہین اور تضحیک کے الفاظ استعمال کیے گئے۔ یہ عدالت کیلئے باعث فخر نہیں،ججز کابغض، عناد ،غصہ اور اشتعال افسوس ناک مثال ہے،رہبری والوں نے ہی ملک کوایٹمی طاقت بنایا اور جیلیں بھی کاٹیں،قافلے کیوں لٹے بچہ بچہ جانتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں نیب ریفرنسز ، سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ اور آئندہ کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ن لیگ نے سپریم کورٹ کانظر ثانی فیصلہ مسترد کردیا ہے۔ اعلامیہ ن لیگ کے مطابق نواز شریف کے بارےمیں جو کہا گیا وہ کسی سطح کی عدالتی زبان پرپورا نہیں اترتا۔بنچ نے اپنے فیصلے سے ذیلی عدالتوں پراثرانداز ہونے کی کوشش کی،نظرثانی درخواست پرتفصیلی فیصلےکےنامناسب ریمارکس مسترکرتےہیں۔ عدلیہ جیسے مقدس ادارے کیلئے نوازشریف کی جدو جہد تاریخ کاحصہ ہے۔ نوازشریف کیخلاف توہین اور تضحیک کے الفاظ استعمال کیے گئے۔ یہ عدالت کیلئے باعث فخر نہیں۔عدلیہ کا بغض، عناد ،غصہ اور اشتعال افسوس ناک مثال ہے۔رہبری والوں نے ہی ملک کوایٹمی طاقت بنایا اور جیلیں بھی کاٹیں۔ سوال رہبری کانہیں منصفی کا ہے۔توادھر ادھر کی بات نہ کریہ بتا قافلہ کیوں لٹا۔ قافلے کیوں لٹے بچہ بچہ جانتا ہے۔