پیراڈائز میں جن لو گوں کے نام آئے ہیں ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، ایف بی آ ر حکام

 
0
803

اسلام آ باد نومبر8 (ٹی این ایس) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں ایف بی آ ر حکام نے کمیٹی کو آ گاہ کیا کہ پیراڈائز میں جن لو گوں کے نام آئے ہیں ان کی تفصیلات جمع کررہے ہیں،ابھی اس کی تفصیلات آنا باقی ہیں،ان افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی جبکہ کمیٹی نے پانامہ لیکس پر ایف بی آرکی جانب سے اب تک کے گئے اقدامات پر آئندہ اجلاس میں رپورٹ طلب کر لی، چئیرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ پانامہ لیکس کا نزلہ صرف نواز شریف پر گرایاگیا،پانامہ لیکس میں شامل کسی کے خلاف کارروائی کیوںنہیں کی گئی جبکہ کمیٹی نے وزارت خزانہ سے حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے سکوک بانڈز کی تفصیلات طلب کرلیں۔

بدھ کوسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔کمیٹی کے اجلاس میں ایک گھنٹہ تک صرف ایک رکن عائشہ رضا فاروق شریک رہیں۔کمیٹی کا اجلاس بغیر کورم کے چلایا گیا۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ پانامہ لیکس کا نزلہ صرف نواز شریف پر گرایاگیا۔پانامہ لیکس میں کسی کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔