راولپنڈی(ٹی این ایس) گوجرخان پولیس کی اہم کاروائی،قتل و اقدام کے مقدمہ میں مطلوب نامزد اشتہاری مجرم گرفتار

 
0
104

۔تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل واقدام کے مقدمہ میں نامزد اشتہاری مجرمان طارق کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرم طارق نے مکان کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے سلطان محمود کو قتل اور زاہد کو زخمی کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں تھانہ گوجرخان میں درج کیا گیا تھا،واقعہ میں ملوث اشتہاری مجرم کا ساتھی سکندر قبل ازیں گرفتارہوکر چالان ہو چکا ہے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی،سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔