راولپنڈی (ٹی این ایس) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپانے محکمانہ بورڈ کی سفارشات پر راولپنڈی ریجن کے14اے ایس آئیز کے سب انسپکٹر کے عہدہ پراور06ہیڈکانسٹیبلان کے اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی کے احکامات جاری کر دیئے

 
0
114

راولپنڈی (ٹی این ایس) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپانے محکمانہ بورڈ کی سفارشات پر راولپنڈی ریجن کے14اے ایس آئیز کے سب انسپکٹر کے عہدہ پراور06ہیڈکانسٹیبلان کے اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی کے احکامات جاری کر دیئے۔ اہلکاروں کی ترقی کے لیے خصوصی طور پر محکمانہ بورڈ تشکیل دیا گیا تھابورڈ کی صدارت آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے کی جبکہ بورڈ ممبران میں سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کی غیر موجودگی میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے ریجنل دفتر میں شرکت کی جبکہ ڈی پی اواٹک ڈاکٹرسردار غیاث گل خان، ڈی پی او چکوا ل لیفٹینٹ(ر)احمد محی الدین،ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو اور ڈی پی او مری آصف امین اعوان نے بذریعہ ویڈیو لنک اپنے اضلاع سے بورڈ میں شرکت کی۔بورڈنے تمام اہلکاروں کے بہترین سروس ریکارڈ اور تمام کوائف کی جانچ پڑتال کے بعد اپنی سفارشات مرتب کیں،ان سفارشات کی بنیاد پر14اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقیاب کیا گیاجبکہ06ہیڈکانسٹیبلان کے اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی کے احکامات جاری کیے گئے۔اے ایس آئی سے سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں عبدالغفور،قدیر حسین، کاشف خان،ذوالفقار احمد،ندیم عباس، راشد محمود،فیاض محمد،محمد اقبال،شہزاد جہانگیر جبکہ اے سی آرز کی تکمیل سے مشروط ترقی پانے والوں میں نجیب اللہ، طارق محمود،مدثر عباس، طارق محموداور محمد جاوید کوثر شامل ہیں، ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں طلعت محمود، وسیم حنیف،فرخ عباس، وقاص بشیر، ظفر اقبال اور طلعت محمود شامل ہیں، آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق فورس کی بروقت ترقی کا عمل جاری رہے گا،ترقی پانے والے تمام افسران پہلے سے زیادہ محنت اور لگن سے فرائض سر انجا م دیتے ہوئے خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکرشہریوں کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں