کراچی (ٹی این ایس) کراچی اسسٹنٹ کمشنر گلشن اقبال کے دفتر میں کرپشن کا راج

 
0
100

 طویل عرصے سے براجمان ریڈر قوانین سے بالاتر بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق اے سی گلشن اقبال کے دفتر میں موجود ریڈر جو کہ طویل عرصے سے مذکورہ پوسٹ پر تعینات ہیں پر سنجیدہ الزامات موجود ہیں ماضی میں بھی ریڈر اقبال پر لاکھوں روپے رشوت وصولی کے الزامات لگتے رہے ہیں زرائع کے مطابق سابقہ  اے سی گلشن اقبال عبدالستار ہکڑو موجودہ ریڈر کی کرہشن پر سراپا احتجاج بنے رہے. اطلاعات کے مطابق ماضی میں جب بھی مذکورہ ریڈر کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جانے لگتی تو اوپر سے فون کال آنے پر کارروائی موخر کردی جاتی ہے۔ ریڈر اقبال احمد صدیقی 2008 سے اے سی گلشن کا ریڈر تعینات ہے اور امتیاز سپر مارکیٹ، ہوم پلس، بن ہاشم عصر شریں، ماشاءاللہ ملک، لکی سیون ملک سے ماہانہ کی بنیاد پر بھتہ طلب کرتا ہے واضع رہے پرائس چیکنگ پر موصوف ریڈر اے سی کی عدم موجودگی پر اپنی مرضی سے جرمانہ عائد کرتا ہے۔اس کے علاوہ موصوف شام 4 بجے آفس صرف ریکوری کیلیئے  آتے ہیں اور کوئی ڈی سی یا دوسرا آفیسرآج تک انہے صبح 9 بجے بلانے کی جرات نہیں کرسکاہے اس کے علاوہ اقبال احمد صدیقی مختلف قسم کی دیگر بھتہ خوری میں بھی ملوث رہا ہے۔ عوام الناس خصوصا   تاجر برادری نے کمشنر کراچی، ڈی جی رینجرز اور ریونیو منسٹر  سے مذکورہ ریڈر کے خلاف  انکوائری  اور بھر پور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔