مشرق وسطیٰ (ٹی این ایس)مشرق وسطیٰ کشیدگی، خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا

 
0
115

اسرائیل پر حماس کے حملے سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا،مشرق وسطیٰ میں وسیع تنازع کے خدشے کے پیش نظر مارکیٹوں میں قیمتیں بڑھ گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تشدد نے گزشتہ روز عالمی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ کو ہوا دی، ایران سے سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات کے ساتھ، ایشیائی تجارت میں برینٹ کروڈ کی قیمت 4.18 ڈالر یا 4.94 فیصد بڑھ کر 88.76 ڈالر فی بیرل تک چلی گئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان رہا اور اس کی قیمت میں ساڑھے 5 فیصد سے زائد کمی ہوگئی تھی۔ ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمت میں کمی عالمی معیشت کی سست روی اور کم طلب کے خدشات کی وجہ سے ہے۔ دوسری جانب اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں مزید کمی نہ کیے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب ماہرین کی جانب سے اس سے قبل خیال ظاہر کیا جارہا تھا کہ عالمی منڈی میں یہ رحجان جاری رہا تو پاکستان میں فی لیٹر قیمت میں واضح کمی ہو سکتی ہے تاہم تازہ پیش رفت سے معاملہ مزید پیچیدہ ہو گیا ہے۔