اسلام آباد(ٹی این ایس) ن لیگ کو بتادیا ان حالات میں الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا، شاہد خاقان عباسی

 
0
83

مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ن لیگ میں شامل ہوں، بتا دیا ہے ان حالات میں الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا، ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اقتدار دیکھ چکی ہیں، عدم اعتماد کے بعد ہمیں حکومت نہیں بنانی چاہیئے تھی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اقتدار دیکھ چکی ہیں، عدم اعتماد کے بعد ہمیں حکومت نہیں بنانی چاہیئے تھی، ن لیگ میں شامل ہوں، بتادیا ہے ان حالات میں الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا۔

میرا لیڈر نوازشریف ہے، شہبازشریف اور مریم نواز نہیں، سیاسی جماعت کی جگہ موجود ہے لیکن وہ بعد کی بات ہے، میں ٹرتھ کمیشن کا قائل ہوں، اگر کبھی بنا تو سب سے پہلے میں خود پیش ہوجا ئو ں گا۔ہم نے اپنی تاریخ کو مسخ کردیا ہے، ہمیں اقتدار کی جنگ اور کرسیوں کی لالچ سے پیچھے ہٹنا پڑے گا، حلقے کے لوگ فیصلہ کریں گے کہ استقبال کے لیے جانا ہے یا نہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ نواز شریف سعودی عرب کے لیے روانہ ہوچکے ہیں ان کی وطن واپسی کے حوالے سے افواہیں دم توڑ چکی ہے،21 کی تاریخ اٹل ہے کوئی ابہام نہیں ہے ،(ن) لیگ کے قائد عمرہ کر کے اور روضہ مبارک پر حاضری دے کر پاکستان آئیں گے