افغانستان (ٹی این ایس) صوبہ ہرات میں ایک بار پھر زوردار زلزلہ

 
0
80

افغانستان

صوبہ ہرات میں ایک بار پھر زوردار زلزلہ آیا، جہاں چند روز قبل ہی زلزلے سے دو ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ تازہ واقعے میں سو کے قریب افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، جنہیں ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق تازہ جھٹکوں سے پاس کے چاہک گاؤں کے وہ تمام 700 مکانات بھی منہدم ہو گئے، جو پچھلے دنوں کے جھٹکوں کے دوران محفوظ رہے تھے۔ اس علاقے میں مٹی کے ٹیلوں پر مکانات ہوتے
ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی اسی علاقے میں آنے والے زلزلے سے تقریباً دو ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ علاقے کے بہت سے مکانات منہدم ہو گئے۔