ہری پور(ٹی این ایس) ہری پور کے دور افتادہ علاقے تناول کے گاؤں چینتری میں میلاد محفل مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم بسلسلہ سنگ بنیاد جامع مسجد گلزار مدینہ انعقاد

 
0
182

ہری پور کے دور افتادہ علاقے تناول کے گاؤں چینتری میں میلاد محفل مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم بسلسلہ سنگ بنیاد جامع مسجد گلزار مدینہ انعقاد ہؤا ۔۔
میلاد محفل مصطفیٰ میں حضور الحاج پیر ثانی سرکار اور الحاج پیر سلطان سرکار سجادہ نشین دربار عالیہ اعظمیہ رحیمیہ سالک آباد شریف نے خصوصی شرکت کی ہے ۔۔۔
محفل میلاد کے موقع پر حضرت پیر سلطان سرکار نے خصوصی خطاب کیا ہے ۔۔
گاؤں چینتری پہنچنے پر حضرت پیر ثانی سرکار کا شاندار استقبال کیا گیا پورا علاقہ نعرہ تکبیر اللہ اکبر سے گونج اٹھا ۔۔
امیدوار براۓ تحصیل پریزائڈنگ آفیسر ہریپور ۔فخر تناول اور چیئرمین چینتری عبدالرشید خان تنولی نے گاؤں چینتری پہنچنے پر پیر ثانی سرکار کا شاندار استقبال کرتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی ۔آخر میں حضرت پیر ثانی سرکار نے اختتامی دعا کی ہے اؤر مسجد گلزار مدینہ کا سنگ بنیاد رکھا ۔محفل میلاد میں علمائے کرام کے علاؤہ علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔۔۔۔۔۔