راولپنڈی(ٹی این ایس) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے قطری مسلح افواج کے چیف آف سٹاف کی ملاقات۔

 
0
102

راولپنڈی؛
قطر کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سالم حماد عقیل النبیت نے آج جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دلچسپی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور پاک فوج بھی قطر کی مسلح افواج کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے کی خواہاں ہے۔
قطری مسلح افواج کے چیف آف سٹاف نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی مسلسل کوششوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے کام جاری رکھنے کا عہد کیا۔