بلوچستان (ٹی این ایس) شورش زدہ ضلعےتربت میں آج ہفتے کے روز ہونے والے ایک دہشت گردانہ حملے میں چھ مزدور ہلاک

 
0
179

بلوچستان

شورش زدہ ضلعےتربت میں آج ہفتے کے روز ہونے والے ایک دہشت گردانہ حملے میں چھ مزدور ہلاک جبکہ دیگر دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ متاثرہ افراد کچھ عرصہ قبل تعمیراتی کام کے لیے پنجاب سے تربت آئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری اب تک کسی بھی فرد یا تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ علیحدگی پسند بلوچ کالعدم تنظیموں نے گزشتہ ہفتے صوبے میں میں اپنے اہداف پر حملے تیز کرنے کی دھمکی دی تھی۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران بلوچستان میں عسکریت پسند تنظیموں کے حملوں میں غیرمعمولی تیز ی آئی ہے۔ ان حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت کئی اہم حکومتی شخصیات بھی شامل ہیں۔