وزیر اعظم شاہد خاقان  عباسی کی وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری  سےملاقات

 
0
445

اسلام آباد 17 اگست (ٹی این ایس ) وزیر اعظم شاہد خاقان  عباسی کی وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری  سےملاقات ،بلوچستان کی ترقی  اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ترقیاتی منصوبوںکی ترقی  کے  سلسلے میں ملاقات کی ۔ملاقات میں  بلوچستان میں سی پیک  اور گوادر بندر گاہ  کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی  نے ملاقات میں کہا کہ بلوچستان کی عوام کی ترقی ہمیں بہت  عزیز ہے ۔انہوں نے کہا  کہ حکومت بلوچستان میں امن و عامہ بہتر بنانے کے لیے کوششیں  کر رہی ہے اور بلوچستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق  ملاقات میں بلوچستان میں سی پیک اور گوادر بندر گاہ پر ترقیاتی کام جاری رکھنے کے سلسلے پر بھی بات   بات چیت ہوئی ۔