راولپنڈی(ٹی این ایس) اڈیالہ جیل :عمران خان کے سیل میں توسیع کردی گئی

 
0
84

اڈیالہ جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی کے سیل میں توسیع کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے احکامات پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے عملدرآمد کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا سیل 35 فٹ سے تقریباً 60 فٹ تک بڑھا دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے دورانِ سماعت جج سے گھرکے کھانے اور ورزش کیلئے سائیکل فراہمی کی مزید 2 درخواستیں کیں۔
دوران سماعت جج نے چیئرمین پی ٹی آئی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں کھانا فراہمی کی ذمہ داری جیل حکام کی ہے۔
جج نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ورزش کیلئے مینوئل کے تحت سائیکل مہیا کرنے کا حکم بھی دیا۔