اسلام آباد(ٹی این ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ نے متاثرہ سرکاری ملازمین سے متعلق سفارشات معطل کردیں

 
0
89

قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کی سفارشات کے تحت سرکاری ملازمین کی بحالی اور مستقل کرنے کیخلاف کیس ،خصوصی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں بحال اور مستقل ہونے والے سرکاری ملازمین کو بڑا دھچکا،
اسلام آباد ہائی کورٹ نے تمام وزارتوں اور محکموں کو خصوصی کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد سے روک دیا
اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق ای او بی آئی ، سی ڈی اے، اوور سیز پاکستان فاؤنڈیشن خصوصی کمیٹی کی سفارشات پر عمل نہ کریں ،
پاکستان اسٹیل ملز، ایف آئی اے بھی خصوصی کمیٹی کی سفارشات پر عمل نہ کریں ،
اگر کمیٹی کی ملازمین کی بحالی کی سفارشات پر عمل ہوا ہے تو محکمے ان احکامات کو ختم کریں ،
خصوصی کمیٹی کی سفارشات کیخلاف درخواستوں گزاروں کی تمام درخواستیں منظور کر لی گئیں۔
کمیٹی کی سفارشات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے افسران کیخلاف تادیبی کاروائی غیر قانونی قراردے دی گئی
فیصلے میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی کے رولز آف بزنس کے تحت اسپیشل کمیٹی اپنے مقرر کردہ اختیارات سے تجاوز نہیں کرسکتی،
وفاقی حکومت نے بھی خصوصی کمیٹی کی سفارشات کو سپورٹ نہیں کیا،
اسپیشل کمیٹی کی سفارشات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ،
کمیٹی کا پارلیمنٹ کو سفارشات بھیجنے کا مینڈیٹ تھا ،
کمیٹی نے براہ راست اداروں کو ہدایات بھیجنا شروع کردی تھیں ،
کمیٹی نے ای او بی آئی کو عدالتی فیصلے سے برطرف ہونے والے 358 ملازمین کو بحال کرنے کا حکم دیا ،
ان تمام اقدامات سے تاثر دیا گیا کہ کمیٹی قانون سے بالا تر اور آئینی مینڈیٹ سے باہر ہے، خصوصی کمیٹی کے کام سے تاثر تھا کہ وہ اداروں میں اختیارت کی تقسیم کی اسکیم کیخلاف کام کررہی ہے،
عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ایف آئی اے افسران کو کریمنل پروسیڈنگ کے لیے شوکاز نوٹس جاری کئے جن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ، عدالت کو بتایا گیا کہ رولز میں ایسا کچھ نہیں تھا کہ کمیٹی حکومتی اداروں کو بلا کر احکامات جاری کرے،
پاکستان اسٹیل ملز ، ای او بی آئی و دیگر نے خصوصی کمیٹی کی ملازمین کے حوالے سے سفارشات کو چیلنج کیا تھا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ سنایا ۔
خصوصی کمیٹی نے کنٹریکٹ ، ڈیلی ویجر اور پروجیکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی ہدایت کی تھی
کمیٹی نے چیئرمین ای او بی آئی ، وزارتِ تعلیمات و دیگر کیخلاف سفارشات پر عملدرآمد نہ ہونے پر کارروائی کی ہدایت کی تھی
قادر خان مندوخیل خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کی کمیٹی کے چیئرمین تھے