ہریپور(ٹی این ایس) ڈی ایس پی ٹریفک کا فرٹیلائزر فیکٹری میں ملازمین کو روڈسیفٹی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

 
0
89

ڈی ایس پی ٹریفک کا فرٹیلائزر فیکٹری میں ملازمین کو روڈسیفٹی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔ڈی ایس پی ٹریفک شزادی نوشاد گیلانی نے فرٹیلائزر فیکٹری میں ملازمین کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ڈی ایس پی ٹریفک نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی لاعلمی کی وجہ دن بدن ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بہت ضروری ہے ۔گاڑی ڈرائیونگ کے دوران سیٹ بیلٹ اور موٹرسائیکل چلاتے وقت ہلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ڈی ایس پی ٹریفک نے شرکائ کو ٹریفک رولز اور اشاروں سے متعلق بھی آگاہی دی اور ان پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی تاکہ کسی قسم کے بھی جانی نقصان سے بچہ جا سکے،