اسلام آباد(ٹی این ایس) انسانیت کالفظ انسان سےبنا ہے اور انسان کا لفظ انس سےماخوذ ہےجس کا مطلب پیار، محبت اور ہمدردی کے ہیں

 
0
172

انسانیت کالفظ انسان سےبنا ہے اور انسان کا لفظ انس سےماخوذ ہےجس کا مطلب پیار، محبت اور ہمدردی کے ہیں – ظاہری انسان ہونا اور انسانیت کےجزبات اور احساسات رکھنا ان دونوں میں بڑا فرق ہوتا ہے کیونکہ انسان بننے کے بعد ہی کوئی مسلمان بن سکتا ہے- پروردگارعالم نے انسان کو اشرف المخلوقات تخلیق کیا ہے کیونکہ وہ پروردگارعالم کا دنیا میں خلیفہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے انسان انسانیت کیلئے اعلیٰ اسلوب واقدار کےماتحت زندگی بسرکرتا ہے اسلئے وہ حقوق العباد کے احترام کا داعی بن جاتا ہے اور حقوق العباد کے ساتھ ساتھ حقوق اللہ کا بھی احترام لازمی سمجھتا ہے – یہ حقیقت ہےکہ ایک جنت تو وہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کیلئے بنا رکھی ہے جو اس کے احکامات کے مطابق زندگی بسر کرتے ہیں اور انسان اور انسانیت کی نشوونما کیلئے کام کرتے رہتے ہیں – دوسری جنت وہ ہوتی ہے جو انسان اپنے اعمال سے اس دنیا میں بناتا ہے اور انہی انسانوں میں ایک شخصیت ایسی بھی ہے جو انسان اور انسانیت سے محبت کرنے کے طریقے سے آگاہ ہے – آ ج ہم انسان اور انسانیت سے محبت، پیار،ہمدردی اورخلوص کے جذبے سے سرشار جس شخصیت کا ذکر کر رہے ہیں وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اھلبیت علیہ السلام کے شیدائی ہیں اور ایک ایسے خدائی خدمت گار ہیں – جنہوں نے ملکی اور غیر ملکی سطح پر عظیم پاکستان کا نام سیاسی، سماجی اور رئیل اسٹیٹ کی دنیا میں روشن کیا ہے – مشہور و معروف اور خوبصورت شخصیت کو دنیا عبدالعلیم خان کے نام سے جانتی ہے – اس مقبول عام شخصیت نے انسانیت کی فلاح و بہبود اور خدمت کیلئے “علیم خان فاؤنڈیشن ” قائم کر رکھی ہے — علیم خان فاؤنڈیشن معاشرے کے پسے ہوۓ طبقہ کے لئے قائم کی ہوئی ہے جو کہ بغیر کسی تشہیر کے عوامی فلاح و بہبود کا عظیم الشان فریضہ بے لوث سر انجام دے رہی ہے – سیلاب ہو، کرونا وائرس کی وبا ہو، رمضان المبارک ہو ،بیماروں کی شفا یابی کیلئے فری ڈسپنسریاں قائم کی ہیں – کسی سفید پوش کو مدد کی ضرورت ہو تو علیم خان فاؤنڈیشن کے دروازے ہر خاص و عام کیلئے کھلے رہتے ہیں انکے دروازے سے کوئی خالی ہاتھ نہیں جاتا – عبدالعلیم خان کو خدائی خدمت گار اسلئے کہا ہے کہ دوسری تنظیموں کی طرح انہیں کسی سے کوئی مفاد نہیں ہے وہ بے لوث رنگ ونسل، مذہب کی بنیاد پر خدمات سرانجام نہیں دے رہے ہیں بلکہ بغیر کسی تفریق کے ساتھ سب کی خدمت میں مصروف ہیں – عبدالعلیم خان کو پراپرٹی ٹائیکون اس لئے کہا جاتا ہے کہ انکے پراجیکٹس کو ہر خاص وعام میں پذیرائی حاصل ہوتی ہے – لوگوں کو رہائش کا ایک پر سکون اور بہترین نظم و ضبط سے آراستہ سوسائٹی ملتی ہے – انویسٹرز کیلئے انکی انویسمنٹ ایک مکمل ضمانت کا نام ہے عبدالعلیم خان پراپرٹی ٹائیکون جس پر آنکھ بند کر کے اعتماد کیا جاتا ہے – عہد ساز شخصیت عبدالعلیم خان کو اسلئے کہا ہے کہ جب سیاست میں قدم رکھا تو نت نئی روایات کو جنم دیا – ہر کسی کے ساتھ دامے درمے سخنے رشتہ نبھایا انہی روایات کو زندہ اور قائم رکھتے ہوئے عبدالعلیم خان نے پاکستان استحکام پارٹی کی بنیاد رکھی – آج اس پارٹی میں شمولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہر دوسری سیاسی شخصیت اس پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہی ہے اور جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کی سیاسی بصیرت اور دور اندیشی کو سراہتے ہوئے انکے ہاتھ مضبوط کر رہے ہیں –


عبدالعلیم خان کے سیاست میں دست راست شعیب صدیقی کا اگر ذکر نہ کیا جائے تو یہ کالم نامکمل رہتا ہے شعیب صدیقی پر عبدالعلیم خان کا بھرپور اعتماد، بھروسہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ وہ علیم خان کے ساتھ قدم بقدم ہر میدان میں سایہ بن کر چلتے ہیں خواہ وہ سیاست کا میدان ہو یا رئیل اسٹیٹ کی پلاننگ یا انسانیت کی خدمت شعیب صدیقی اور علیم خان لازم و ملزوم ہیں -اسی طرح رئیل اسٹیٹ بزنس کی مارکیٹنگ میں چوہدری عبدالروف کا نام بھی عبدالعلیم خان کے ساتھ ایک نگینے کی طرح جڑا ہوا ہے – دونوں شخصیات کے ستارے اتنے ملتے ہیں کہ مٹی کو ہاتھ ڈالیں تو پروردگارعالم سونا بنا دیتی ہے – پروردگارعالم سے دلی دعا ہے کہ ان تینوں شخصیات کی حفاظت فرمائے اور نظر بد سے محفوظ رکھے –
تندئ باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کیلئے