جمعيت علماء اسلام ضلع سجاول کے سندھ امن مارچ و طوفان اقصی کے انتظامات کے حوالے سے ضلع سجاول کی تمام تحصیلوں کے ذمیداران اور ضلع رہنماؤں کا مشترکہ اجلاس ضلع امیر مولانا صالح الحداد کی صدارت میں منعقد ہوا.اجلاس میں تمام تحصيلوں کے ذمیداروں سے امن مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا.اس موقعے پر ضلع جنرل سیکریٹری حافظ فضل اللہ فیاض نے کہا کہ جی یو آئی رہنما راشد محمود سومرو کی قیادت میں شروع امن مارچ کا قافلا یکم نومبر کو دوپیر ایک بجے ضلع سجاول کی حدود میں داخل ہوگا جھوک شریف میں استقبال کیا جائینگا.سندھ امن مارچ جھوک شریف،میرپوربٹھورو،آمڑا اسٹاپ،سمیت مختلف علائقوں سے ہوتا ہوا چار بجے سجاول پھنچے گا جہاں مامون لاڈو چوک پر جلسہ عام منعقد کیا جائینگا.جس میں مرکزی رہنما اور صوبائی رہنما شرکت کرینگے.انہوں نے مزید کہا کہ راشد محمود سومرو پپلزپارٹی کی پندراہ سال حکومت کی ناقص کارکردگی اور سندھ میں امن و امان سمیت ضلع سجاول میں مخلتف محکموں سمیت سیلاب کے فنڈ میں کرپشن کا رکارڈ بھی عوام کے سامنے رکہینگے.امن مارچ ضلع سجاول میں داخل ہونے پر سینکڑوں گاڑیوں کا قافلا استقبال کرینگا تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں.دو نومبر کو کراچی میں جلسہ عام ہوگا جس میں جی یو آئی سربراھ مولانا فضل الرحمان خطاب کرینگے.اجلاس میں جی یو آئی رہنما مفتی نظیر عمرانی،مولانا انور سومرو،مولانا اشرف میمن نے بھی شرکت کی اجلاس میں فلسطینی مسلمانوں کی شھادت پر دکھ کا اظھار کرتے ہوئے دعا کی گئی.