لاہور (ٹی این ایس) تمام دنیا بالخصوص اسلامی ممالک اسرائیل کا بائیکاٹ کریں،چودھری شافع

 
0
147

 پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں پریس کلب لاہور کے سامنے ہوئے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے غزہ پر جو ظلم و بربریت کیا ہے وہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے اس وقت غزہ کی پٹی کو اسرائیل نے مکمل تباہ کر دیا ہے ،ملبے سے بچوں کی لاشیں مل رہی ہیں ہسپتالوں کو جہاں تباہ کیا جا رہا وہاں بچ جانے والے ہسپتالوں میں ضروریات کی اشیا ختم ہو چکی ہیں۔چوہدری شافع حسین نے کہا کہ تمام دنیا بالخصوص اسلامی ممالک کو اسرائیل کا بائیکاٹ کرنا چاہیے اگر کوئی ٹریڈ کر رہا تو اسے فوری ختم کر دینا چاہیے۔فلسطینی عوام کو آزادی سے رہنے کا پورا حق ہے اسرائیل نے فلسطین کا جو علاقہ بدمعاشی سے قبضہ کیا ہے اسے واپس کرنا چاہیے۔ چوہدری شافع حسین نے کہا کہ کشمیری عوام بھی بھارت کی ظالمانہ کارروائیوں کا شکار ہیں ہماری دعا ہے کشمیری اور فلسطین کی عوام کو ان کا جائز حق دیا جائے۔ عوام ہر محاذ پر ان کے خلاف احتجاج کرے بالخصوص سوشل میڈیا پر اور فیس بک یا ٹوئیٹر کے بلاک ہونے کی فکر نہ کریں۔