راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ دھمیال حسنین شاہ کی موثر کاروائی، طلباء کو نشے کی لت لگانے والی لیڈی منشیات سمگلر گرفتار

 
0
166

راولپنڈی: ایس ایچ او تھانہ دھمیال حسنین شاہ کی موثر کاروائی، طلباء کو نشے کی لت لگانے والی لیڈی منشیات سمگلر گرفتار، 01کلو 50گرام آئس برآمد، ملزمہ طلباء کو اپنے گھر بلا کر آئس کا نشہ کرواتی تھی،ملزمہ کے ساتھی فیصل سے بھی 1500 گرام چرس برآمد ہوئی جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابقایس ایچ او  دھمیال نے ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی کرتے ہوئے طلباء کو نشے کی لت لگانے والی لیڈی منشیات سمگلر نسیم بی بی کو ساتھی فیصل سمیت گرفتارکرلیا، ملزمہ سے 01کلو50گرام آئس اورساتھی سے 01کلو500گرام چرس برآمد ہوئی، ملزمہ طلباء کو اپنے گھر بلا کر آئس کا نشہ کرواتی تھی، ملزمہ اپنے گھر سے ہی آئس فروخت کرتی اور تعلیمی اداروں  میں سپلائی بھی کرتی تھی، گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے چا لان عدالت کیا جائے گا،آئس ڈیلر کی گرفتاری اور آئس کی برآمدگی پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی صدر، اے ایس پی صدر اور دھمیال پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی پولیس منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔