راولپنڈی(ٹی این ایس)ایس ایچ او تھانہ ریس کورس راجہ افتخار کی ہمراہ پولیس ٹیم اہم کاروائی، سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار

 
0
75

راولپنڈی( )ایس ایچ او تھانہ ریس کورس راجہ افتخار کی ہمراہ پولیس ٹیم اہم کاروائی، سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار،  02مسروقہ موٹر سائیکل،موٹر سائیکل کے سپیئر پار ٹس،رقم10ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے  سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ ہارون اور فاروق شامل ہیں،ملزمان سے 02مسروقہ موٹر سائیکل،موٹر سائیکل کے سپیئر پار ٹس،رقم10ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا،ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیا ہے، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہنا تھا کہ شناخت پریڈ کے بعد ملزمان سے مزید برآمدگی کا تحرک کیا جائے گا،شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔