راولپنڈی(ٹی این ایس)ایٹین ہائوسنگ سکیم کا بڑا ٹیکس فرا ڈ بے نقاب،پنجاب ریونیو اتھارٹی کی کاروائی،ریکارڈ قبضے میں لے لیا

 
0
104

راولپنڈی میں واقع ایٹین ہائوسنگ سکیم کی ٹیکس چوری پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ریڈار پر آگئی۔ ہاوسنگ سکیم کا رقبہ 600 ایکڑ پر محیط ہے۔ 976 اپارٹمنٹ ، 1068 ولاز ، فائیو سٹار ہوٹل ، 0.5 کنال تا 8 کنال ریائشی ولاز ، گالف کلب ،پر مشتمل ہے۔ایٹین ہاوسنگ سکیم کی جانب سے سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ریکارڈ ضبط کرلیا گیا ۔

ریکارڈ پنڈی آفس پر چھاپہ مار کاروائی کے دوران ضبط کیا گیا۔ہاوسنگ سکیم کے ہیڈ آفس سے سیلز ٹیکس سے متعلقہ ریکارڈ ضبط کیا گیا ۔پی آر اے کے مطابق ٹیکس میں چوری کرنے کی اطلاعات موصول ہونے پر ٹھوس ثبوت کی بنیاد پر کاروائی عمل میں لائی گئی ، ضبط شدہ ریکارڈ کی ابتدائی چھان بین کے مطابق9 ارب روپے سے زیادہ کی ٹیکس چور نکلی۔9

ارب ٹیکس کی عدم ادائیگی بمعہ ٹیکس چوری اور ٹیکس فراڈ پر 100 فیصد جرمانے کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔مکمل چھان بین کے بعد ٹیکس چوری میں ملوث اور تمام کمپنیوں کے خلاف کاروائء عمل میں لائے جائے گی۔