راولپنڈی(ٹی این ایس) سی پی اوسید خالدہمدانی کی زیر صدارت ٹریفک ہیڈکوارٹرز میں اجلاس

 
0
163

 سی پی اوسید خالدہمدانی کی زیر صدارت ٹریفک ہیڈکوارٹرز میں اجلاس، اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز، چیف ٹریفک آفیسر، سینئر ٹریفک آفیسر، ڈویژنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز سمیت دیگر افسران کی شرکت، کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف موثر قانونی کاروائی کو یقینی بنائیں، سنیپ چیکنگ کے دوران پکٹ پر ٹریفک اہلکار بھی موجود ہو، ٹریفک ایجوکیشن یونٹ تعلیمی اداروں میں کم عمر ڈرائیونگ کے نقصانات کے حوالے سے آگاہی فراہم کرے، ڈرائیونگ لائسنس کے اہل طلباء و طالبات کے لئے تعلیمی اداروں میں خصوصی ڈرائیونگ کلاسسز کا آغاز کیا جائے، ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کو مزید وسائل فراہم کئے جائیں تاکہ آگاہی مہم کا دائرہ بڑھایا جائے، مری روڈ پر تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے، مری روڈ اور اڈیالہ روڈ پر ٹریفک مسائل کے حل اور ٹریفک کی روانی بہتر کرنے کے لئے موثر اقدامات کریں، سی پی اوسید خالد ہمدانی کی افسران کو ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق سی پی اوسید خالدہمدانی نے ٹریفک ہیڈکوارٹرز میں اجلاس کا انعقاد کیا،اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنزفلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر، چیف ٹریفک آفیسرتیمور خان، سینئر ٹریفک آفیسرمنیر ہاشمی، ڈویژنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہناتھاکہ سنیپ چیکنگ کے دوران پکٹ پر ٹریفک اہلکار بھی موجود ہو، ٹریفک ایجوکیشن یونٹ تعلیمی اداروں میں کم عمر ڈرائیونگ کے نقصانات کے حوالے سے آگاہی فراہم کرے، ڈرائیونگ لائسنس کے اہل طلباء و طالبات کے لئے تعلیمی اداروں میں خصوصی ڈرائیونگ کلاسسز کا آغاز کیا جائے، ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کو مزید وسائل فراہم کئے جائیں تاکہ آگاہی مہم کا دائرہ بڑھایا جائے، مری روڈ پر تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے، مری روڈ اور اڈیالہ روڈ پر ٹریفک مسائل کے حل اور ٹریفک کی روانی بہتر کرنے کے لئے موثر اقدامات کریں،ضلع پولیس کے تعاون سے موبائل ایجوکیشن یونٹ کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔